۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مہدوی پور علیگڑھ

حوزہ/ ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے نے تاکید کی کہ آج اس چیز کی ضرورت ہے کہ دنیا کے سامنے انسانی حقوق کے سلسلے میں امریکی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کو امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کی دعوت دی ہے جو ان کی دوراندیشی اور فراست پر مبنی نکتہ نگاہ کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رہبر معظم کی یہ نگاہ نہ صرف خالصتاً انسانی ہے بلکہ آج دنیا کے گوشہ و کنار میں پسے ہوئے تمام مظلوموں کی بھی آواز ہے، کیونکہ امریکہ کا کردار اپنے جھوٹے دعووں کے برخلاف ہمیشہ انسانیت اور انسانی اقدار کے برخلاف رہا ہے۔

انہوں نے کہا دنیا بھر کے حریت پسند نظریہ رکھنے والوں پر لازم ہے کہ وہ امریکہ کے استعماری کردار اور اس کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریں اور خاص طور پر یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور دانشوروں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی صحافت کا شعبہ بھی اہم ہے۔ معاشرے پر اثر انداز ہونے والے تمام لوگوں کی انسانی ذمہ داری ہے کہ وہ سب مل کر دنیا کے مظلوموں کی آواز بنیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .